کوئٹہ(پی پی آئی) سیکورٹی فورسز نے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ کوئٹہ ک میں سیکورٹی فورسز نے ناکے پر کنٹینرکو روک کرچیک کیا جس میں اسمگل شدہ اشیاء پائی گئیں،پی پی آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 4 سو ٹائرز، 250 کپڑوں کے تھان، 5 سو کمبلوں کے علاوہ ہتھیار اورگولیاں بھی برآمدکرلیں،ضبط شدہ اشیاء کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائیگا۔اس کے علاوہ گوادرتا تربت میں 42 کلو آئس میتھ و دیگر منشیات کی بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی دیگرضبط شدہ ممنوعہ اشیاء میں گٹکا،سگریٹ اورسپاری شامل ہیں انسداد سمگلنگ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کپڑا، برتن، ایرانی پیٹرول کے علاوہ گاڑیوں کیسپیئر پارٹس بھی ضبط کئے گئے۔
Next Post
کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ شام، رات میں کچھ مقامات پر بوندا باندی کی پیش گوئی
Wed Jul 10 , 2024
کراچی(پی پی آئی) شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا اگلا سپیل 20 جولائی کے بعد اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سمندری ہوائیں شام سے بحال ہونے کی توقع ہے اورجمعرات […]
