باغ/مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)سابق صدر آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم خان کی نویں برسی پورے آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت بیرون ملک بسنے والے کشمیر یوں نے عقیدت و احترام سے منائی،مرکزی تقریب ان کے مزار غازی باد میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق نے مقامی طور پرعام تعطیل کااعلان کیا۔پی پی آئی کے مطابق دریں اثناء مسلم کانفرنس کے سابق صدر مرزا شفیق جرال ایڈوکیٹ، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سردار الطاف خان، چیئر مین مالیاتی بورڈسید نظر عباس شاہ، مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار عابد رزاق، طالبات ونگ کی چیئر پرسن میمونہ کیانی ایڈوکیٹ اور دیگررہنماؤں نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم نے آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھی اور آزاد کشمیر کے طول و عرض میں تعلیمی اداروں کے جال بچھائے، سردار عبدالقیوم خان تصوف سے گہرا لگاو رکھتے تھے۔
Next Post
پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
Wed Jul 10 , 2024
پشاور(پی پی آئی)پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پی پی آئی […]