پختون تحفظ موومنٹ رہنما اور شاعر گیلامن وزیر دم توڑ گئے

اسلام آباد(پی پی آئی)پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور معروف شاعر حضرت نعیم عرف گیلامن وزیر 72 گھنٹے کومہ میں رہنے کے بعد دم توڑ   گئے۔تفصیلات کے مطابق گیلامن وزیر پمز  ہسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج تھے,ان کی موت کی تصدیق انکے دوست پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کی، پی پی آئی کے مطابق منظور پشتین نے کہاکہ ہمارے دوست پر اس قدر شدید وار کیا گیا تھاکہ ان کا علاج ناممکن ہوگیا تھا،منظور پشتین نے کہا کہ میرے لئے بہت مشکل ہے کہ ان الفاظ کو دہراؤں کہ گیلامن وزیر ہمارے درمیان نہیں رہے.خیال رہے کہ گیلامن وزیر کو اتوار کی شام وفاقی دارلحکومت کے علاقے بی 17 میں لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے کے بعد پمز ہسپتال لایا گیا تھا.پولیس میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گیلامن وزیر پر آزاد داوڑ نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ قاتلانہ حملہ کیا،پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو دھرنا رکوانے کے لیے حکومت سرگرم

Thu Jul 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جماعت اسلامی کا 12 جولائی دھرنا رکوانے کے لیے حکومت سرگرم ہوگئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور دھرنا موخر کرنے کی استدعا کردی۔ پی پی آئی کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے رابطہ کرکے انہیں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں دھرنا نا […]