سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو دھرنا رکوانے کے لیے حکومت سرگرم

اسلام آباد(پی پی آئی)جماعت اسلامی کا 12 جولائی دھرنا رکوانے کے لیے حکومت سرگرم ہوگئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور دھرنا موخر کرنے کی استدعا کردی۔

پی پی آئی کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے رابطہ کرکے انہیں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں دھرنا نا دینے کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر کا دو روزہ دورہ ہے اس لیے دھرنا نا دیا جائے۔وزیرداخلہ نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے باعث یوم عاشور پرمشکلات پیدا ہونگی جبکہ دھرنے کوشرپسند عناصر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سنگین سیکورٹی خدشات لاحق  ہیں۔