سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم میں سیاحوں کی جیپ نالے میں جا گری، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

نیلم/مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سیاحوں کو لے جانے والی جیپ نالے میں گرنے سے دو سیاح ہلاک اور ٹور آپریٹر سمیت تین لاپتا ہو گئے۔سرکاری ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق آٹھ کو بچا لیا گیا جن میں سے کچھ زخمی ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ جبہ کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی میں خرابی ہوئی جس کی وجہ سے وہ چلنے سے قاصر ہو گئی۔ جیسے ہی گاڑی رکی تو 16سالہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر جیپ سے چھلانگ لگا دی جس سے جیپ پیچھے کی جانب جانے لگی اور نالے میں جا گری۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں  میں راولپنڈی کے احسن شیخ اور نوشہرو فیروز کے محمد بچل عطارشامل ہیں۔