سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ

پشاور/گلگت/   بلتستان(پی پی آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے لیے برفانی جھیل کے آؤٹ برسٹ فلڈ کا الرٹ جاری کیا ہے۔این ای او سی نے خبردار کیا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارتسے مقامی دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کے بروقت انخلا اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کمزور علاقوں میں بھی فرضی مشقیں کی جائیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی کمیونٹیز، سیاحوں اور مسافروں کیلئیخطرہ کا سبب بننے والے علاقوں میں الرٹ جاری کیا جائے اور مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔