پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اندرون سندھ اور بلوچستان میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب،بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ/ حیدر آباد(پی پی آئی)) سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی  اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن ساتھ ہی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لطیف آباد کا بڑا حصہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا، حیسکو کے فیڈر بند ہونے کے باعث شہر سے نکاس آب کا عمل متاثر ہوگیا۔اس کے علاہ ضلع مٹیاری میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بارش کے باعث مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، بعض علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔ٹنڈو آدم، شہدا دپور، سانگھڑ سمیت گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور بجلی معطل ہوگئی جبکہ سانگھڑ میں بارش کے باعث موٹرسائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔