بھٹہ خشت کے شعبے سے جبری مشقت کا خاتمہ اہم ہے:سید نذر علی

 فیصل آباد(پی پی آئی)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی)کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے کہا ہے کہ اینٹوں کے بھٹے کے شعبے سے جبری مشقت کا خاتمہ نہ صرف کام کے حالات کو بہتر بنانے بلکہ کاروبار کی پائیداری کو یقینی بنانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ایف پی کے زیراہتمام انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے برج پروجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں بھٹہ مالکان کی نمائندہ  ایسوسی ایشن کے ممبران  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔برک کلنز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب نیازی نے ای ایف پی اور آئی ایل او کردار کو سراہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کا کانووکیشن 25جولائی کو ہوگا

Fri Jul 19 , 2024
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کا بیسواں کانووکیشن رواں ماہ کی 25تاریخ کو کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں جامعہ کشمیرکے مختلف تعلیمی سیشن ہاء کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ڈگریاں عطاء کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق کانووکیشن کے انتظامات کا […]