اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکش کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت 23 جولائی کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا،پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف ان سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔
Next Post
مسلسل غیر حاضری پربلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف
Sat Jul 20 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا،پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے برطرف اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر […]