سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں سے لوگوں کی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈوڈہ کے علاقے کستی گڑھ کے گھنے جنگلات میں بھارتی فورسزنے آپریشن کومزید تیز کرنے کے لیے اضافی نفری منگوا لی ہے۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پیرا کمانڈوز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اضاضی دستے طلب کیے گئے ہیں۔دریں اثنائبھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے جموں خطے کے ریاسی، کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری، پونچھ کے علاوہ مقبوضہ وادی کشمیر کے کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں۔