ٹھل میں دیہاتیوں کا پولیس پر حملہ، 2 تھانیدار اور 3 اہلکار زخمی

ٹھل(پی پی آئی)ٹھل میں دیہاتیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔۔ پتھراؤ سے دو ایس ایچ او اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار دہشت گردی کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے پولیس کارروائی کے خلاف جیکب آباد سکھر روڈ پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔ایک مقامی باشندے نے کہا کہ پولیس نے کسی جواز کے بغیر گھروں پر چھاپہ مارا۔ ہم پر کوئی بھی مقدمہ نہیں تو پھر یہ کارروائی کیوں کی گئی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجگور میں پولیس کا آپریشن، 5 مغوی بازیاب اور 2 اغواکار گرفتار

Mon Jul 22 , 2024
پنجگور(پی پی آئی)پنجگور میں سٹی پولیس نے آپریشن کرکے 5 مغوی بازیاب اور 2 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بازیاب افراد میں کاشف، محمدساجد، علی شی، عابدشاہ اور بابرشامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گرفتارملزمان نے11روزقبل کام کے بہانے بلاکرتاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔پولیس نے اغواکاروں کے خلاف مقدمہ […]