مسائل سے نجات نفاذ نظام مصطفیٰ ﷺ  سے ہی ممکن ہے:ہے،پی سی پی

کراچی(پی پی آئی)پی سی پی کے کنوینردانش چنہ نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے عزم استحکام آپریشن ناگزیر ہے۔پی پی آئی کے مطابق سنٹرل سیکریٹریٹ میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی پی سی پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دانش چنہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے  ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہماری نظریاتی سرحدوں کے بھی محافظ ہیں۔انھوں نے کہا کہ  ہر پاکستانی بجلی اور گیس کے بلوں میں بے انتہا اضافے کی وجہ سے پریشان ہے،پاور پلانٹس عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں  بجلی کے بحران سے عوا م کا بھرکس نکل گیا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Mon Jul 22 , 2024
سوات(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال  کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق  ضلع سوات اور گردونواح میں […]