سوات(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ضلع سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
Next Post
ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پروفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
Mon Jul 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بانی پی […]
