ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پروفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ضلع خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، اے ایس آئی زخمی

Mon Jul 22 , 2024
خیبر(پی پی آئی)ضلع خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔