ای او بی آئی پنشنرز کیلئے عبوری امداد کا اعلان کیا جائے:پنشنرز فورم

کراچی(پی پی آئی)نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کہا ہے کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔  وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق  کے تحفظ میں وہ کردارادا نہیں کر رہی ہیں جس کی ان سے محنت کش طبقہ توقع رکھتا ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اعلان کریں نیز ای او بی آئی پنشنرز کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں۔ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم 200 فیصد اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے تجویز کیا کہ تمام دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔نیز بورڈ آف ٹرسٹیز جس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس کی تشکیل نو میں مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم کو مشاورت میں شریک کیا جائے اور ای او بی آئی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں،اسکولوں،نجی اداروں، پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں نیز ریسٹورنٹس اور کلینکس و اسپتالوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چائنا  میں جنوبی ایشیا ایکسپو شروع،25رکنی پاکستانی وفد بھی شریک

Tue Jul 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی) ملک کی ٹاپ انڈسٹریز کا 25رکنی وفد چین میں ہونیوالی 8ویں چائنا، جنوبی ایشیا ایکسپو کن منگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا یہ نمائش منگل 23 جولائی کوشروع ہوئی ہے اور 28 جولائی تک جاری رہے گی اور چھ روزہ تقریب میں تقریبا80 ممالک خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کر  رہے ہیں۔پی پی […]