مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی انتظامیہ نے مزید چار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔برطرف ملازمین میں پولیس کانسٹیبل امتیاز احمد لون، جموں و کشمیر کے مقامی پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل مشتاق احمد پیر، محکمہ اسکول ایجوکیشن میں جونیئر اسسٹنٹ بازل احمد میر اور محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ملازم محمد زید شاہ شامل ہیں۔ملازمین کی برطرفی کے حکمنامے میں کہا گیا کہ ا نہیں حق خود ارادیت کے حوالے سے تحریک کے بارے میں مثبت جذبات رکھنے کیوجہ سے برطرف کیا گیا۔یاد رہے کہ فرقہ پرست بھارتی حکومت اب تک بیسیوں کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف یا معطل کرچکی ہے
Next Post
پاکستان سمیت کئی ممالک میں امیونائزیشن کی کم کوریج سے خسرہ کی وبا میں اضافہ
Wed Jul 24 , 2024
نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں تیزی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال بچوں کی عالمی ویکسینیشن کا عمل رکنے سے 27لاکھ بچے ویکسین سے محروم ہوگئے تھے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے (یونیسف) کے اعداد و شمار کے مطابقپاکستان سمیت ایسے کئی ممالک […]