کراچی(پی پی آئی)ماڈل کورٹ ایسٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔مجرموں میں رفیق احمد، عثمان، شیرازعرف شیری اور ضمیر پٹھان شامل ہیں، عدالت نے مجرموں کو ایک لاکھ روپے فی ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا، مجرموں نے 26 نومبر 2021ء کو مسعود احمد کو قتل کیا تھا، مقتول کی بیوی نے مجرموں کو فائر کرتے دیکھا تھا۔مجرموں کو کورنگی پولیس نے گرفتار کیا تھا، مجرم فائرنگ کے بعد گاڑی سے مقتول کا والٹ بھی لے گئے تھے۔
Next Post
سی ٹی ڈی کراچی کی کامیاب کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
Wed Jul 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کے اہلکار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پہنچے تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا،پی پی آئی […]