پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی) کراچی سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہونے لگاہے۔پی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران قومی ایئرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے اور قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ  کے مطابق سب سے زیادہ واقعات لاہور ایئرپورٹ پر  کل 14 اور کراچی ایئر پورٹ پر 8 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ پر  7، ملتان ایئرپورٹ 4، سکھر، گلگت اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایک، ایک پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔بیرون ملک بھی قومی ایئرلائن کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے،جدہ اور دبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیاروں سے ایک،ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔