پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کر کے آئین کو پامال کیا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے آئین کی روح اور متن کی توہین اور بے عزتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ عام قانون نہیں بلکہ وہ قانون ہے جس کا اثر پاکستان کے ہر انتخاب پر پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کیلئے الیکشن ایکٹ پاس کیا گیا ہے، یہ لوگ پاکستان اور عوام سے مخلص نہیں ہیں.