سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے اہلن کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہری کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیاتھا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو شہریوں میں سے ایک جو شدید زخمی تھا، آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔