سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے ہانجک میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں امام بارگاہ جل کر خاکسترہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ ہفتے کی رات دیر گئے نمودارہوئی اور اتوار کی صبح تک جاری رہی جس سے پوری عمارت جل کر خاکسترہوگئی۔فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود امام بارگاہ راکھ اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔