پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول

سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی سے قبل بھارتی فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گاڑیوں،مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیزکردیاہے جبکہ سرینگر جموں ہائی وے سمیت اہم شاہراؤں پر گاڑیوں، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی اندھا دھند تلاشی لی جارہی ہے۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے نام پر کئے گئے ان اقدامات سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیداہوا ہے۔ پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اوربھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شاہراؤں پرجگہ جگہ نئی چوکیاں اوررکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔بھارتی فوج اور پولیس نے پہلے ہی گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ نئی دہلی کے زیر کنٹرول بی جے پی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر تمام کشمیریوں کو 15اگست کو اپنے گھروں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیا ں بی جے پی حکومت کے موقف سے اختلاف رکھنے والے حریت پسندوں کی سرگرمیوں اورصحافیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسزنے اسلام آباد، کشتواڑ، ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔