امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے ویڈیو تہنیتی پیغام میں  سینیٹر وان ہولن نے کہا کہ مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ مجھے پاکستان  کے یوم آزادی کے موقع پر آپ  سب  کی خوشیوں میں  شامل  ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا ہے۔ اور میں اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا  کرنے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  میں نے   ہمیشہ  پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے اور یہاں  پاکستانی امریکن کمیونٹی نے  زندگی کے ہر شعبے میں ملک کے  لئے  بے  پناہ   خدمات سرانجام دی ہیں اور  دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔میرے لیے  اس خاص موقع پر آپ سب  کے ساتھ شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، پاکستان کی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

Mon Aug 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور سخت نگرانی اورپابندیوں کے باوجودسرینگر اور دیگر […]