مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، پاکستان کی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور سخت نگرانی اورپابندیوں کے باوجودسرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے ”14اگست،پاکستانی عوام کو 77ویں یوم آزادی کی مبارکباد”۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کاوکیل ہے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ تعالی کا ایک انمول تحفہ ہے اورکشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں۔کشمیری جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کا الحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔پوسٹروں کو فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے15اگست بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ370اور 35اے کی منسوخی کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فیڈرل فلڈ کمیشن کی دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی

Mon Aug 12 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب کے قریبی نالوں میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔آج کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ گدو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب […]