اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب کے قریبی نالوں میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔آج کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ گدو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کالاباغ اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے جبکہ نوشہرہ میں دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت تمام دوسرے بڑے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔