غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ، تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی ایکسپورٹ میں کمی

اسلام آباد(پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جولائی میں 47 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی،مقامی کرنسی میں 132 ارب 44 کروڑ روپے کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق باسمتی سمیت چاول کی ایکسپورٹ میں 135 فیصد سے زائد،چینی کی برآمد میں 590 فیصد،سبزیوں کی برآمدات میں 100 فیصد،پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصداورمیوہ جات کی برآمدات میں بھی 94 فیصد،گوشت کی برآمدات میں تقریبا 6 فیصد  اضافہ ریکارڈ ہوا البتہ تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی

Fri Aug 16 , 2024
پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، بانی پی […]