مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

 اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔پولیس نے پی ٹی ایم رہنما کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی ایم رہنما کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، علی وزیر کو رواں ماہ کے آغاز پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتاری ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت

Sat Aug 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتار ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ یہ مسائل ممکنہ طور پر فائروال کی تنصیب کے بعد سامنے آئے ہیں، پی ٹی اے نے اس حوالے مکمل چپ سادھ لی ہے اور اب پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں (ایم این سیز) […]