پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتاری ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتار ڈیجیٹل انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ یہ مسائل ممکنہ طور پر فائروال کی تنصیب کے بعد سامنے آئے ہیں، پی ٹی اے نے اس حوالے مکمل چپ سادھ لی ہے اور اب پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا ہے کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں (ایم این سیز) نے فائروال کی تنصیاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش یا سست رفتار کے باعث اپنا دفتر پاکستان سے منتقل کرنے کا ارادہ کرلیا ہے جبکہ بیشتر کمپنیاں ایسا کربھی چکی ہیں۔پی بی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ“ہم بجلی کی پیداوار میں کیپیسٹی کی لاگت ادا کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری اور برآمدات اور ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوتا ہے لیکن اب ہمیں فائر وال کے ناقص نفاذ کی وجہ سے ابھرتے ہوئے سافٹ ویئر سیکٹر میں بے کار کیپیسٹی کے خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل نے کہا، ’بہت سی ایم این سیز اپنے آفس منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں اور کچھ پہلے ہی ایسا کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ پی بی سی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ نظر ثانی کریں اور صحیح فائر وال حاصل کریں یا روزگار اور برآمدات پر غیر ضروری اثر ڈالے بغیر اس کا اطلاق کرنا سیکھیں۔سینئر نائب صدر پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن علی احسان نے کہا کہ یہ خلل صرف تکلیف دہ نہیں ہیں بلکہ صنعت کی فعالیت پر براہ راست جارحانہ حملہ ہے جس کے نتیجے میں 300 ملین ڈالر کے تباہ کن مالی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جو مزید بڑھ سکتا ہے۔