پی ٹی آئی، جے یو آئی میں مذاکرات پر ڈیڈلاک تا حال برقرار

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متعدد فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ناراض ہیں،اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمان گلے شکوے کرتے رہے جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا کو منانے کی بھر پور کوشش کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کے لئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی جس کی وجہ سے ڈیڈلاک ختم نہیں ہوا۔ذ رائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کر دیا، جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمان  کی“ہاں ”سے مشروط کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعت اسلامی نے 28 اگست کو ہڑتال اور ملک گیر احتجاج  کی کال دے دی

Sat Aug 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں 28 اگست کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دیدی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک گیر احتجاج میں تاجر رہنما بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا چولہا تو ویسے ہی بند کیا […]