اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کاکوئی مستقبل نظرنہیں آتا،یہ اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ڈلیورنہیں کررہی،زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکے گی،، شہبازشریف وزیراعظم نہیں صرف وزارت عظمیٰ کا بیج لگایاہواہے۔انھوں نے بتایا کہ سیاسی قائدین نے مجھے کہاحکومت کیساتھ جاناتوآپشن ہی نہیں، سب کہتے ہیں حکومت کیساتھ جانیکامطلب عوام میں منہ کالاکراناہے، نیاسسٹم کوئی نہیں،ٹیکنوکریٹ بیروزگارہوتے ہیں نوکری کی خواہش رکھتے ہیں۔