کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے شہری گھر بیٹھے جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس معلوم اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے دیگر شہروں کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کوبھی ڈیجیٹل کیاجائیگا،گاڑیوں کیلئے جلد اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کرارہے ہیں۔