اے این ایف کی کارروائیاں: 234 کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں 234 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی  سمیت کئی شہروں میں کی گئیں، کارروائی میں 123.6 کلو افیون اور 108 کلو200گرام چرس برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 1.5 کلو ہیروئین،400 گرام آئس بھی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ،2بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

Sat Aug 24 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی))کوئٹہ میں پشین پولیس لائن کے قریب دھماکا، دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی،پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری […]