کراچی(پی پی آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا،ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1 فیصد اضافے سے 78801 پر بند ہوا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79173 رہی۔ایک ہفتے میں 77.88 ارب روپے مالیت کے 2.89 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ دوسری جانب ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں ڈالر 278روپے50 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ایک ہفتے میں یورو 2.42 روپے مہنگا ہو کر 310.74 روپے کا ہو گیا۔ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 4.01 روپے مہنگا ہوکر 366.13 روپے، یو اے ای درہم 13 پیسے کمی سے 76.22 روپے جبکہ سعودی ریال 13پیسے کمی سے 74.42روپے کا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مرکزی بینک کے ذخائر 1.92 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.29 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.37 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔