بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے: منیر اکرم

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں سلامتی کونسل موثرکردار ادا کرے کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں ناکامی بین الاقوامی تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہے نیز اس سلسلے میں عالمی برادری کی حکمت عملی  بھی بڑی حد تک ناکافی، غیر موثر اور غیر تسلی بخش رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مثال دی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ منیر اکرم  نے زور دیکر کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور غزہ  تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 خوردنی تیل کی ملکی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ

Sat Aug 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2022-23میں ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو انتالیس میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ مالی سال 2023-24 فیصد […]