اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پی پی آئی کے مطابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ تھے۔