کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں پشین پولیس لائن کے قریب دھماکا، دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی،پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابقدھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کئے۔