کراچی(پی پی آئی)اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کی اسٹیل مارکیٹ میں بھی کولڈ رولڈ کوئل کی نئی قیمت2لاکھ 11ہزار 500فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل کی نئی قیمت 2لاکھ 20ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔