دیربالا(پی پی آئی)دیربالا میں طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کمراٹ میں موجود سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ پی پی آئی کے مطابق سیاحوں کا کہنا ہیکہ کمراٹ کے مقام خانہ بدوش میں 100 سے زائد افراد پھنسے ہیں، گذشتہ رات 8 بجے ریلے نے تباہی مچائی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، جلد امدادی کارروائیاں شروع کررہے ہیں۔وادی کمراٹ کے مختلف مقامات پر پھنسے سیکڑوں افراد انتظامیہ کی مدد کی منتظر ہیں۔