پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوامیں ایم پاکس کاتیسراکیس سامنیآگیا،محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہیکہ بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ایئرپورٹ پراسکریننگ کے دوران علامات ظاہرہونے پرمریض کو اسپتال منتقل کیا، پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشا دکا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے،خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے،