کراچی(پی پی آئی)ملک میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ اور گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی۔پی پی آئی ایسکے اعدادوشمار کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66227 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2940 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔