پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس تیسری بار طلب کر کے ملتوی کردیا گیا۔کے پی کے اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے،ا سپیکر بابرسلیم سواتی نے اب 2 ستمبر کی بجائے 23 ستمبر کو دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔۔