ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے میرواعظ عمر فاروق کے بیان کا خیرمقدم کیا

اسلام آباد)پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اے پی ایچ سی کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے حالیہ ریمارکس کا خیرمقدم کیا ہے کہ کشمیری عوام نے مفادات کی خاطر قربانیاں نہیں دی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قربانیوں کا تقاضا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مفادات کیلئے ظالم کا ساتھ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق نے صحیح معنوں میں اشارہ کیا ہے کہ کشمیری عوام نے نام نہاد انتخابات کیلئے قربانیاں نہیں دی تھیں کیونکہ یہ انتخابات مسئلہ کشمیر کا نعم البدل نہیں ہیں۔ایڈووکیٹ پرویز کا کہنا تھا کہ میر واعظ عمر فاروق نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ آج کل مقبوضہ جموں و کشمیر کے کچھ عناصر ظالموں کے آلہ کار بن چکے ہیں اور انہیں اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ سات دہائیوں میں دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیریوں کو بھارت کے خلاف اپنی حق پر مبنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے متحد رہنا چاہیے۔ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق ہی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ انتخابی ڈرامہ بازی بند کرے اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرے تاکہ دیرینہ تنازعہ کو حل کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اٹھائیس فیصد اضافہ، شکور

Sun Sep 1 , 2024
اکراچی)پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ، کراچی میں سڑکوں کی ناقص تعمیر کی شفاف تحقیقات کرے۔  حالیہ بارشوں میں کراچی کی زیادہ تر سڑکیں انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں جس سے ان کی ناقص تعمیرات کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ کرپٹ اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے […]