لیجنڈز کی فیملیز کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کی منظوری

کراچی)پی پی آئی)گورنر سندھ اور  پیٹرن ان چیف لیجنڈ ٹرسٹ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدرات گورنر ہا?س میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیجینڈز کی فیملیز کو دیئے جانے والے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کی اصولی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی شفارشات اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ لیجنڈز کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ قوم کا فخر ہیں ان کی اپنے اپنے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل وجاہت صدیقی، ٹرسٹی سلطانہ صدیقی اور قیصر نظامانی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ کے علاقے میں کئی روز کی طوفانی بارشوں کے بعد اب سیلابی صورتحال ہے،حلیم عادل شیخ

Sun Sep 1 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے علاقے میں کئی روز کی طوفانی بارشوں کے بعد اب سیلابی صورتحال ہے حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویزن کے کئی شہروں میں پانی کھڑا […]