کراچی اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین سروس کا آغاز

کراچی(پی پی آئی)کراچی اورراولپنڈی کے درمیان سرسید ایکسپریس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ کے مطابق سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت شروع کی گئی اس ٹرین کی سولہ بوگیاں ہوں گی اور ٹرین براستہ فیصل آباد جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسافروں کو کھانا اور مفت وائی فائی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔مسافرٹرین کا ٹکٹ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کا اگلے ماہ سے سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت مزید دس ٹرینیں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے

Sun Sep 1 , 2024
کشمیر (پی پی آئی)ممتاز کشمیری حریت اور کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔سید علی گیلانی نے یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو حیدرپورہ میں نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت […]