اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے

کشمیر (پی پی آئی)ممتاز کشمیری حریت اور کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے رہنما سید علی گیلانی کا آج تیسرا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔سید علی گیلانی نے یکم ستمبر دو ہزار اکیس کو حیدرپورہ میں نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کو دنیابھر میں اجاگر کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر حراست چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کبھی ختم نہیں کرسکے گا۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور زور دیا گیا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ادھر کشمیر لبریشن کمیشن، پاسبان حریت، حریت تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر میں عوامی اجتماعات سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں سید علی گیلانی کو”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” کے نعروں سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔