سرینگر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سر کردہ تاجر اور فلاحی رہنما خواجہ غلام قادر کا?سہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے نشاط کے رہائشی حاجی غلام قادر کا?سہ کو انکی سماجی اور فلاحی خدمات کیلئے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔جناب میرواعظ نے مرحوم کے فرزندان نصیر احمد کا?سہ، عبدالر?ف کا?سہ اور امتیاز احمد کا?سہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی۔