اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمز بندکی جا رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی گئیں۔پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے، پی پی آئی کے مطابق تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔