فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو مقابلہ تقاریر منعقد ہو گا

کراچی(پی پی آئی)فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک اور اور موسیٰ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو آل کراچی یوم دفاع مقابلہ تقاریر بابا لان، سعید آباد میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہو گا۔ مقابلہ دو کیٹیگریز پر مشتمل ہو گا: جونیئر کیٹیگری (جماعت سوم  سے ششم) اور سینئر کیٹیگری (جماعت ہفتم سے دہم)۔ شرکاء کو 2 منٹ 30 سیکنڈ سے 3 منٹ تک وقت دیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  یہ بات محمد شکیل راؤ (ڈائیریکٹر فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک) نے بتائی۔مقابلے کا موضوع “دفاع وطن ایک قرض، ایک فرض” اور “سرحدی دفاعی لائن ہماری ریڈ لائن” ہوگا۔  اول پوزیشن پر 5ہزار، دوسری پر3ہزار اور تیسری پر2ہزار روپے  انعام دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آبادمیں ہو گا

Mon Sep 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 صفر کوسلام آبادمیں منعقد ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے،  پی پی آئی کے مطابق  ملک بھر میں شہادتوں کی بنیاد پر ر بیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔،اجلاس میں […]