کراچی(پی پی آئی) فزیکل تھراپی کا عالمی دن ہر سال 8 ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن لوگوں کو تندرست اور توانا رکھنے میں فزیو تھراپسٹ کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ورلڈ کنفیڈریشن فار فزیکل تھراپی (WCPT) نے 1996 میں ہر سال 8 ستمبر کو فزیکل تھراپی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھاجو کہ بین الاقوامی سطح پر فزیوتھراپی کمیونٹی کی یکجہتی کی علامت ہے۔ یہ دن فزیو تھراپسٹ کے اپنے مریضوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔