کراچی(پی پی آئی)امریکا میں کساد بازاری کے خوف اور چین کی پیداواری مارکیٹ میں گراؤنٹ کے باعث تیل کی عالمی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے اورعالمی منڈی میں تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ آئندہ پندرھواڑے میں مزید کم کئے جائیں گے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 5 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے یہ 13دسمبر 2023 کے بعد برطانوی خام تیل کی کم ترین قیمت ہے نیزامریکی خام تیل کی قیمت بھی 4.6 فیصدکمی ہوئی ہے عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا ہے۔